اس وقت دنیا میں بھوک سے مضطرب ترین مقام غزہ ہے: اقوام متحدہ

   

جنیوا : 29مئی ( ایجنسیز ) اقوام متحدہ کے دفتر برائے اُمورِ انسانی ‘او سی ایچ’ نے کہا ہے کہ محصور غزہ “دنیا کی بھوکی ترین جگہ بن چکا ہے لہٰذا علاقے میں امداد کے فوری داخلے کی اجازت دی جائے۔’او سی ایچ’ کے ترجمان جینس لارکے نے یو این نیوز کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ”اس وقت خوراک اور زندگی بچانے کے سامان پر مشتمل تقریباً 1,80,000 امدادی ڈبے غزہ میں داخلے کے لیے تیار ہیں۔ غزّہ اس وقت دنیا کی، بھوک سے، مضطرب ترین جگہ بن چْکا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ امدادی سامان دنیا کے عطیہ دہندگان نے پہلے ہی ادا کر دیا ہے۔ سامان کسٹم مراحل سے گزر چْکا، منظور شدہ ہے اور حرکت کے لیے تیار ہے۔ ہم فوری طور پر، بڑے پیمانے پر اور جب تک ضروری ہو، امداد پہنچا سکتے ہیں۔”لارکے نیزور دے کر کہا ہے کہ ایجنسی کے پاس “شہریوں کو محفوظ طریقے سے امداد پہنچانے کے لیے ہر چیز موجود ہے۔