اس ٹینس کھلاڑی نے کریئر بچانے کیلئے بیچی عریاں تصویریں

   


فحش ویب سائٹ پر اکاونٹ بنایا

سڈنی : آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی انجلینا گراوویک (Angelina Graovac) ٹینس میں آگے بڑھنے کیلئے پورن ویب سائٹ کا سہارا لے رہی ہیں۔ اگر کوئی کھلاڑی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس پر جم کر پیسے برستے ہیں اور وہ نام بھی کماتا ہے، لیکن ہر کھلاڑی اتنا خوش قسمت نہیں ہوتا۔ کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جن کے پاس اپنا کریئر آگے بڑھانے کیلئے پیسہ نہیں ہوتا ہے اور اس کے بعد وہ ایسا قدم اٹھاتا ہے، جس کے بعد سماج میں انہیں ٹرول کیا جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک ٹینس کھلاڑی انجلینا گراوویک ہیں، جو کہ آسٹریلیا کی رہنے والی ہیں۔ انجلینا کا نام ٹینس کی دنیا میں شاید ہی کوئی جانتا ہو، لیکن اب یہ کھلاڑی سرخیوں میں ہے۔ دراصل انجلینا نے اپنا ٹینس کریئر آگے بڑھانے کیلئے فحش ویب سائٹ کا سہارا لیا ہے۔ انجلینا نے پیسے کمانے کیلئے ایک فحش ویب سائٹ کو اپنی عریاں تصویریں فروخت کی ہیں۔ انجلینا کی عمر صرف 19 سال ہے اور انہوں نے سال 2018 میں ہی اپنا کریئر شروع کیا تھا۔ حالانکہ وہ کچھ خاص نہیں کرپائیں اور 27 میں سے نو میچ ہی جیتیں۔ انجلینا کی رینکنگ بھی 1171 ہے اور وہ اب تک صرف 3500 ڈالر ہی کما سکی ہیں۔