واشنگٹن ۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اس ہفتے تک کورونا وائرس کے ایک کروڑ ٹیسٹ مکمل کر لے گا جو اب تک دنیا کے کسی بھی ملک سے سب سے زیادہ ہوں گے ۔ ٹرمپ نے کہا ‘‘اس ہفتے امریکہ کورونا وائرس کے ایک کروڑ سے زیادہ ٹیسٹ پورے کرے گا جو کسی بھی ملک کے مقابلے میں دوگنے ہوں گے ۔ ہم جنوبی کوریا، برطانیہ، فرانس، جاپان، سویڈن، فن لینڈ اور دیگر ممالک کے مقابلے زیادہ ٹیسٹ کر رہے ہیں’’۔پیر تک امریکہ میں کورونا کے 90 لاکھ ٹیسٹ ہوچکے تھے جو روزانہ 3 لاکھ کے تقریباً ہیں۔ ٹرمپ نے کہا‘‘تین ہفتے قبل تک ہم محض روزانہ 150000
ٹیسٹ کر پا رہے تھے ۔ لیکن اب روزانہ تین لاکھ ٹیسٹ کر رہے ہیں جو دوگنے ہیں‘‘۔