٭ بی جے پی نے اترپردیش کے وزیر رگھو راج سنگھ کو پارٹی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے اور ناشائستہ بیانات دینے پر پر نوٹس وجہ نما جاری کی ہے۔ رگھوراج سنگھ نے کل ملک میں برقعہ پر پابندی عائد کرنے کا ریاست اور مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہیکہ دہشت گرد ملک میں داخل ہونے کیلئے برقعہ کا استعمال کررہے ہیں۔ اسی طرح شاہین باغ میں جو برقعہ پہنے ہوئے ہیں وہ بھی اس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی و مرکزی وزراء کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات اور ناشائستہ ریمارکس کی وجہ سے پارٹی کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔
