اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف سنٹرل الیکشن کمیشن کا چیف منسٹر کو انتباہ

   

مذاہب، ذات پات، انتخابی ضابطہ اخلاق کا احترام کرنے کی ایڈوائزری جاری
حیدرآباد ۔ 25 نومبر (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے چیف منسٹر کے سی آر کو وارننگ دے کر انتخابی تقاریر میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے مختلف مذاہب و ذات پات کے عوام میں اشتعال پیدا نہ کرنے کا مشورہ دیا اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کی ہدایت دی ہے۔ حلقہ دوباک میں انتخابی مہم میںبی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی پر چاقو سے حملہ کے بعد ردعمل میں چیف منسٹر کے سی آر نے جو تقریر کی تھی، اس کا سخت نوٹ لیا گیا ۔ اس سلسلہ میں سنٹرل الیکشن کمیشن چیف سکریٹری اویناش کمار نے جمعہ کو چیف منسٹر کے سی آر کیلئے اڈوائزری جاری کی ۔ بی آر ایس کے امیدوار کتہ پربھاکر ریڈی پر حملہ کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے 30 اکٹوبر کو ضلع نظام اباد کے اسمبلی حلقہ بانسواڑہ میں بی آر ایس کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس کی این ایس یو آئی کے صدر بی وینکٹ نے سنٹرل الیکشن سے شکایت کی تھی، جس پر سنٹرل الیکشن کمیشن نے فوری ردعمل کا اظہار کیا، جس کی تحقیقات کرنے مقامی ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت دی۔ ریٹرننگ آفیسر نے تحقیقات کرتے ہوئے 14 نومبر کو سنٹرل الیکشن کمیشن رپورٹ پیش کی جس کے بعد سنٹرل الیکشن کمیشن نے اڈوائزری جاری کرتے ہوئے چیف منسٹر کو احتیاط کرنے کی وارننگ دی۔ن