اشتہار میں مولانا آزاد کی تصویر نہ ہونے پر کانگریس نے مانگی معافی

   

نئی دہلی: کانگریس نے اپنے کنونشن سے متعلق اشتہار میں ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور آزادی پسند مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر نہ ہونے پر سوشل میڈیا تنازعہ کے بعد اتوار کو معافی مانگی اور کہا کہ اس کی ذمہ داری طے کی جا رہی ہے اور کارروائی کی جائے گی۔ پارٹی نے اپنی 85ویں کانگریس کے حوالے سے اخبارات میں ایک اشتہار دیا تھا جس میں مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو، سردار ولبھ بھائی پٹیل، بھیم راؤ امبیڈکر، سروجنی نائیڈ سبھاش چندر بوس، لال بہادر شاستری، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور پی وی نرسمہا راؤ کی تصویریں تھیں۔