اشرف غنی کی سعودی عرب آمد

   

ریاض : متحدہ عرب امارات میں مقیم افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔افغان میڈیا کے مطابق اشرف غنی 15 اگست 2021ء کو افغانستان سے فرار ہو گئے تھے۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اشرف غنی اور ان کی اہلیہ پر افغان بینک کے ذخائر سے تقریباً 169 ملین ڈالر متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی 15 اگست 2021 کو ایسے وقت ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے جب افغانستان سے امریکی افواج کا تاریخی انخلا مکمل ہونے جا رہا تھا اور طالبان 20 سال بعد کابل میں دوبارہ داخل ہو رہے تھے۔