اشرف غنی یو اے ای کے مہمان

   

نئی دہلی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے چہارشنبہ کو کہا کہ وہ سابق صدر افغانستان اشرف غنی کی انسانی بنیادوں پر میزبانی کررہا ہے ۔ جبکہ وہ طالبان کا کنٹرول بڑھنے کے درمیان ملک چھوڑ کر نکل گئے ۔ ابھی تک اشرف غنی کا اتہ پتہ نہ معلوم تھا لیکن اب یو اے ای کی وزارت امور خارجہ اور انٹرنیشنل کوآپریشن نے تصدیق کی ہے کہ امارات نے 72 سالہ اشرف غنی اور ان کی فیملی کا انسانی بنیادوں پر اپنے ملک میں استقبال کیا ہے ۔