نظام آباد :ایڈیٹر نظام آباد مارننگ ٹائمز مسٹر اشفاق احمد خان المعروف پاپاخان کو بحیثیت میڈیا ایکریڈیٹیشن ممبراسمال اینڈ میڈیم اینڈ ڈیلی نیوز پیپر ضلع نظام آباد نامزد کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ریاستی کمشنر مسٹر اروند کمار نے بتاریخ 24 مئی احکامات جاری کئے۔ میڈ یا ایکریڈ یشن کمیٹی ضلع نظام آباد چیرمین ضلع کلکٹر مسٹر نارائین ریڈی اور ممبر و کنونیراسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع نظام آباد ہوں گے۔ اس (10) رکنی کمیٹی میں مختلف (3) جرنلسٹ یونین کے نمائندوں کثیر الاشاعت اخبار سے نمائندگی، الیکٹرانک میڈیا، ویڈیو جرنلسٹ نیوز فوٹو گرافر کے علاوہ ٹی ایس آرٹی سی منیجر اور ساوتھ سنٹرل ریلوئے سے نمائندگی دیتے ہوئے بحیثیت ممبر شامل کیا گیا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ طویل عرصہ دراز کے بعد اسمال اینڈ میڈیم نیوزپیپر کے زمرہ کے تحت نظام آباد کے سب سے پہلے شائع ہونے وا لے اردو روز نامہ نظام آباد مارننگ ٹائمز ایڈیٹر اشفاق احمد خان کو نظام آباد ضلع میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی میں اردو اخبار کو نمائندگی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے۔ اشفاق احمد خان المعروف پاپاخان کی نظام آباد ضلع میڈ یا ایکریڈیشن کمیٹی میں بحیثیت ممبر شامل کئے جانے پر ضلع نظام آباد کے اردو صحافتی حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔