نیپرویلے : میئر اسٹیو چنکو جو نیپرویلے سٹی کونسل کے صدرنشین بھی ہیں،منظوری دے دی ہے کہ اشفاق سید کو نیپرویلے پبلک لائبریری بورڈ آف ٹرسٹیز کا 3 سالہ میعاد کیلئے مقرر کیا جائے جس کا آغاز 4 اگسٹ 2020 ء سے ہوگا اور جو 30 مئی 2023 ء تک جاری رہے گی۔اشفاق سید ہندوستانی برادری کی خدمت کاجذبہ رکھتے ہیں جو کئی عوامی تنظیموں میں شامل ہونے سے جھلکتا ہے۔ اِن تنظیموں میں مقامی اور ہندوستانی اداروں کی شاخیں بھی ہیں جو متحدہ عرب امارات میں قائم ہیں۔ اُن کی کوششوں سے جن کے ذریعہ اُنھوں نے سینکڑوں نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کا انتظام کیا ہے، یہ جذبہ جھلکتا ہے۔ وہ نیپئر ویلے اور شکاگو کے علاقوں میں اِسی جوش و جذبہ کے ساتھ تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ وہ سماجی سیاسی اور دیگر غیر منافع خور تنظیموں میں منتخب ہوچکے ہیں۔