حیدرآباد۔ 11اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد میں نیٹ پلے اسپورٹس نے ، مادھا پور میں اپنا پہلا مکمل اسپورٹس ریٹیل اسٹور کا آغاز کیا ہے۔ مادھا پور میں نیٹ پلے اسپورٹس سنٹر کا افتتاح حیدرآباد میں ایک عظیم الشان تقریب میں بیڈ منٹن کی بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی اورارجنا ایوارڈ یافتہ اشونی پونپا نے کیا۔ہندوستان میں پچھلے کچھ برسوں میں کھیلوں کے شعبے میں زبردست ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ کھیلوں کی لیگس اور میچوں کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کی مقبولیت نے ملک میں عام لوگوں میں مختلف کھیلوں کے لئے بہت زیادہ شعور پیدا کیا ہے۔ کھیل دیکھنے کے علاوہ ،حیدرآباد کے لوگ اب خود کو فٹ رکھنے اور اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ ایک متحرک طرز زندگی گذارنے کے لئے کھیلوں میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔ بچوں اور بڑوں میں کھیلوں میں حصہ لینے میں دلچسپی میں اس اضافے کے ساتھ ، کھیلوں کی قابل رسائی سہولیات اور کھیلوں کے معیاری آلات کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ نیٹ پلے اسپورٹس کا مقصد اپنے گیم پوائنٹ سینٹرز اور اسپورٹس ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ذریعہ اس مانگ کو پورا کرنا ہے۔