نئی دہلی ۔4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کامیابی ترین اسپنر روی چندرن اشون آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن میں دہلی کیپیٹلس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں جیسا کہ گذشتہ دو سیزن سے کنگس الیون پنجاب کی کپتانی کرنے والے اشون کو فرنچائیز نے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اشون کو آزاد کرنے کے فیصلہ کو پہلے ہی بی سی سی آئی سے اجازت مل گئی ہے اور کنگس الیون پنجاب نے ان کی خدمات کو حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر دہلی نے اشون میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔