دبئی۔ ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون بولروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجہ بھی آسٹریلیا کے خلاف ناگپور میں افتتاحی ٹسٹ میں شاندار مظاہرہ کے بعد تازہ ترین آئی سی سی مردوں کی ٹسٹ بولروں کی درجہ بندی میں 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ہندوستانی اسپن جوڑی نے آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے موجودہ چکر میں دو سرکردہ ممالک کے درمیان پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا کو 15 وکٹوں کے حصول کے ساتھ مہمان ٹیم کو اننگز 132 رنز سے شکست دی۔ اشون نے تیسرے دن چائے کے وقفے سے پہلے ہندوستان کی شاندار جیت کو یقینی بنا۔