اشوکا گروپ انسٹی ٹیوشنس پر A-Hub کا افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اشوکا گروپ آف انسٹی ٹیوشنس پر حیدرآباد کے ٹکنالوجی بزنس اینکوبیٹر ، اشوکا ہب (A-Hub) کا ڈاکٹر جیش رنجن اسپیشل چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ نے 2 جنوری کو افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رما دیوی لنکا ڈائرکٹر ، ایمرجنگ ٹکنالوجیز اور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی محکمہ آئی ٹی ای اینڈ سی حکومت تلنگانہ اور دیگر مہمان بشمول مسٹر سرینواس وائس پریسیڈنٹ ، فیسیلٹیز ، ٹی ۔ ب ، اسمعیل اکبانی سی ای او ، اٹلی اینکوبیشن سنٹر ، مہیندرا یونیورسٹی اور دوسرے موجود تھے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر رجیش رنجن نے اختراع ، اینکوبیشن اور انٹرپرینئر شپ کو فروغ دینے میں حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔۔