اشوک بابو کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

   

صحت کی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا ۔ پیر کو فیصلہ متوقع
حیدرآباد۔11 ۔ فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے تلگو دیشم رکن کونسل اشوک بابو کی درخواست ضمانت کی سماعت پیر تک ملتوی کردی ہے۔ اشوک بابو کے وکیل کی جانب سے ہائی کورٹ میں لنچ موشن داخل کی گئی جس میں کہا گیا کہ سی آئی ڈی کی جانب سے اشوک بابو کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت کی۔ اشوک بابو کے وکیل نے عبوری ضمانت منظور کرنے کی درخواست کی ۔ عدالت سے کہا گیا کہ اشوک بابو کی جانب سے جعلی دستاویزات کی پیشکشی کا ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔ وکیل نے کہا کہ لوک آیوکت کو اس معاملہ کی تحقیقات کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ وکیل نے کہا کہ اشوک بابو کی صحت خراب ہے ، لہذا انہیں ضمانت منظور کی جائے۔ سرکاری وکیل نے ضمانت کی منظوری کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں دستاویزات پیش کرنے کیلئے حکومت کو وقت چاہئے۔ ہائی کورٹ نے فریقین کی سماعت کے بعد پیر تک کیلئے کارروائی کو ملتوی کردیا۔ پیر کے دن اشوک بابو کی ضمانت پر ہائی کورٹ فیصلہ کرے گا۔ر