جے پور:راجستھان میں اسمبلی انتخابات سے پہلے تمام پارٹیوں کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔ دریں اثناء منگل کو جے پور میں بی جے پی کارکنوں نے اشوک گہلوت حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی جے پی پیپر لیک سمیت کئی مسائل پر گہلوت حکومت کو لگاتار گھیر رہی ہے۔ جب بی جے پی کارکنان سکریٹریٹ کا محاصرہ کرنے سڑکوں پر نکلے تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی، بعد میں پولیس نے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔ بی جے پی کارکنوں کے مظاہروں کے کئی ویڈیو منظر عام پر آ چکے ہیں۔