جودھ پور: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ٹیم نے آج صبح راجستھان میں وزیر اعلی گہلوت کے بھائی اگرسین گہلوت کے فارم ہاؤس اور دکان پر چھاپہ مارا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سی بی آئی کی دو ٹیمیں اس معاملے میں جانچ کر رہی ہیں اور مسٹر اگرسین گہلوت کے فارم ہاؤس اور پاوٹا میں واقع ان کی کھاد کے بیج کی دکان (انوپم کرشی) پر جانچ جاری ہے ۔ اس معاملے کی جانچ پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں چل رہی تھی اور آج سی بی آئی نے اس کی جانچ شروع کر دی ہے ۔ ابھی تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات کے بعد ہی اس بارے میں کچھ پتہ چل سکے گا۔ پولس کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ تحقیقات کا معاملہ ہے اور سی بی آئی تحقیقات کر رہی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر اگرسین گہلوت پر 2007 سے 2009 کے درمیان کسانوں میں کھاد بنانے کے لیے درکار پوٹاش کی تقسیم کے نام پر حکومت سے سبسڈی پر اسے خرید کر دوسری کمپنیوں کو فروخت کرکے منافع کمانے کا الزام ہے ۔