اشوین اب ونڈے ٹیم کی نمائندگی نہ کرپائیں گے:گواسکر

   


نئی دہلی : روی چندرن اشوین کے آخری دو ٹسٹ سیریز میں مظاہرے کافی متاثر کن رہے ہیں اور وہ ہندوستان کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں تاہم ہندوستانی سابق کپتان اور لیجنڈ سنیل گواسکر نے محسوس کیا کہ شاید آف اسپنر ایک بار پھر مختصر فارمیٹ میں ملک کے لئے نہیں کھیل سکتے ہیں۔دہلی کیپٹلز کے ساتھ انھوں نے کمال کا مظاہرہ کیا اپنی صلاحیت کوگیند کے ساتھ دکھایا لیکن گواسکر نے کہا مجھے کسی طرح نہیں لگتا کہ وہ اب ہندوستان کی محدود اوورز کی ٹیم میں واپسی کریں گے کیونکہ ہندوستان نے ہاردک پانڈیا کو نمبر 7 میں آل راؤنڈر پایا ہے اوررویندر جڈیجہ موجود ہیں اور دونوں کی موجودگی میں 7 ویں مقام پر اشوین کی واپسی آسان نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ ہندوستان تین فاسٹ بولر یا شاید ایک اسپنر اور دو فاسٹ بولروں کا فارمولا آزماتا ہے تو اشوین کیلئے ٹیم میں اپنی جگہ بنانا مشکل ہے ۔انہوں نے مزید کہا مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس وقت ٹیم میں فٹ ہوجائیں گے اور اسی وجہ سے وہ کم از کم اگلے نصف درجن سال میں ٹسٹ میچ کے کھلاڑی بن جائیں گے ۔یاد رہے کہ اشوین نے ہندوستان کے لئے اپنا آخری ونڈے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔