اشٹائن مائر دوبارہ جرمن صدر منتخب ہوں گے؟

   

برلن ۔ آج ایک خصوصی اجلاس میں جرمن صدر کو آئندہ پانچ برسوں کے لیے بھی منتخب کیے جانے کا امکان روشن ہے۔ صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر کو اتحادی حکومت میں شامل تینوں جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ قدامت پسند اپوزیشن بھی اشٹائن مائر کی حمایت کا اظہار کر چکی ہے۔ اس لیے امید ہے کہ وہ اتوار 13 فروری کو ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں ہی صدر منتخب کر لیے جائیں گے۔ 66 سالہ اشٹائن مائر سابق وزیر خارجہ اور نائب چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔ جرمنی میں صدر کا عہدہ زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے۔