اشیاء خوردونوش پر جی ایس ٹی عائد کرنے کیخلاف احتجاج

   

یلاریڈی : یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر نے آج منڈل لنگم پیٹ مستقر پر ٹی آر ایس قائدین محمد فتح الدین ، کرن ، رمیش ، نریش ، محمد عبدالنعیم ، سنتوش ریڈی ، وٹھل ریڈی اور دوسروں کے ساتھ مل کر مرکز کے جی ایس ٹی نافذ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے خوردونوش کی اشیاء کو مزید مہنگا کرنے اور ملک کے غریبوں کے ساتھ ناانصافی کرنے اور ان پر گرانی کا ظلم مسلط کرنے کا الزام لگاتے ہوئے فوری روزمرہ کی ضروری اشیاء سے جی ایس ٹی برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔