کورٹلہ :مرکزی حکومت کی جانب سے اشیاء ضروریہ دودھ دہی ، چاول ، غذائی اجناس پر 5 فیصد جی ایس ٹی کا اضافہ کرتے ہوئے تمام عوام پر بوجھ عائد کرنے سے عوام کا جینا دشوار ہوگیا ۔ مرکزی حکومت سے فوری اس عوام دشمن اقدام کو واپس لیتے ہوئے قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ بصورت دیگر مرکز کی بی جے پی کے خلاف احتجاج اور دھرنا منظم کیا جائے گا ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کئے گئے قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کورٹلہ ٹاون ، کورٹلہ منڈل ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے آر ڈی او کورٹلہ کو میمورنڈم پیش کیا ۔ اس پروگرام میں ٹی آر ایس پارٹی ڈسٹرکٹ کسان رابطہ سمیٹی وینکٹ راؤ صدر منڈل پریشد کورٹلہ ، ٹی نارائنا صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹاون اتم انیل صدر منڈل ٹی آر ایس پارٹی ڈی راجیش نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ گڈہ مدی پاون کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔