اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے ۔ کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق اکٹوبر میں 0.25 فیصد کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا ۔ سبزیوں ، پھلوں ، انڈوں کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ جی ایس ٹی میں 380 مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے اس کی حمایت کی گئی ۔ 2014 کے بعد سے سی پی آئی کے اعداد و شمار جمع کئے جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ خوردہ افراط زر اتنی کم سطح پر پہنچا ہے ۔ خوردہ افراط زر اس سال ستمبر میں 1.44 فیصد اور اکٹوبر 2024 میں 6.21 فیصد تھا ۔ قومی شماریارتی دفتر ( NSO ) نے یہ تفصیلات جاری کئے ۔ این ایس او نے کہا کہ یہ جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی مثبت بنیاد اثر ، تیل ، چکنائی ، سبزیوں ، پھلوں ، انڈے ، جوتے ، اناج اور ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے ۔ دیہی علاقوں میں مہنگائی منفی 0.25 فیصد جب کہ شہری علاقوں میں یہ 0.88 فیصد تھی ۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کیرالا میں سب سے زیادہ افراط زر 8.56 فیصد اور تمل ناڈو میں سب سے کم 1.29 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ آسام ، بہار ، چھتیس گڑھ ، دہلی اور اترپردیش میں منفی ریکارڈ کیا گیا ۔ آر بی آئی کا اندازہ ہے کہ 2025-26 میں خوردہ افراط زر 2.6 فیصد تک رہ سکتا ہے ۔۔ ش