اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ پر مقدمات درج کئے جائیں: کلکٹر

   

Ferty9 Clinic

نلگنڈہ۔ 9 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر بی چندر شیکھر نے کہا کہ لوگوں کو محفوظ خوراک فراہم کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی حکام کو ہوٹلوں ڈھابوں کھانے پینے کی جگہوں اور فوڈ پروسیسنگ مراکز پر وسیع پیمانے پر معائنہ اور چھاپے مارنے چاہئیں۔آج وہ اپنے چیمبر میں منعقدہ ضلعی سطح کی فوڈ سیفٹی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا۔انہوں نے فوڈ سیفٹی کے عہدیداروں کوہدایت کی کہ وہ ضلع کے تمام اسکولوں ہاسٹلوں آنگن واڑی مراکز اور سرکاری ایریا اسپتالوں سے کھانے کے نمونے جمع کریں۔ کنٹرکٹ کیٹرنگ والے ہر ادارے سے مہینہ میں کم از کم ایک بار نمونے جمع کیے جائیں اور کھانے کے معیار اور غذائیت کی قدروں کو چیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش فروخت کر رہا ہے تو مقدمات درج کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی حکام معائنہ کریں اور وسیع مہم چلائیں تاکہ لوگ ملاوٹ شدہ خوراک سے بیمار نہ ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیشنل ہائی وے 65 پر واقع ہوٹلوں اور ڈھابوں کا معائنہ کریں اور کھانے کی جانچ پڑتال کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں پر اب تک مقدمات درج ہیں انہیں نوٹس جاری کیے جائیں ا سکولوں میں فوڈ سیفٹی اور ذخیرہ اندوزی کے مسائل کو حل کیا جائے۔ سنکرانتی کو ذہن میں رکھتے ہوئے کلکٹر نے کہاکہ نیشنل ہائی وے 65 پر واقع ہوٹلوں اور ڈھابوں میں معیاری کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ کیا جائے۔ اس اجلاس میں ریونیو ایڈیشنل کلکٹر جے سرنیواس ایڈیشنل ایس پی رمیش اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر جیوتھرمائی فوڈ سیفٹی آفیسر شیواشنکر ریڈی ضلع زرعی افسر کرشنا وینی ضلع میڈیکل آفیسر کرشنا شراوان اور ضلعی میڈیکل آفیسرکرشنا اور دیگر موجود تھے۔ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پوتلا سرینواس ڈپٹی ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر وینوگوپال ریڈی اور دیگر موجود تھے۔