اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمت خرید و فروخت سے متعلق اجلاس

   

Ferty9 Clinic

طئے کردہ قیمتوں پر کاروبار کی اجازت ، ضلع کلکٹر ششانکا کی عہدیداروں کو ہدایت

کریم نگر۔7/اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اشیائے ضروریہ کی صارفین کو دستیابی و طئے کردہ قیمت پر فروخت کے متعلق مانیٹرنگ کی ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا کی متعلقہ عہدیداران کو ہدایت۔ بروز چہارشنبہ کلکٹر چئیمبر میں متعلقہ عہدیداران کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترکاری ، پھلوں ، چکن ، مٹن ، مچھلی و دیگر اشیائے ضروریہ دالیں ، اناج ،پکوان کیلئے استعمال کیا جانے والا تیل کے اسٹاک کی دستیابی و طئے کردہ قیمتوں کے متعلق عہدیداران سے جانکاری حاصل کی۔ ضلع میں دکانوں کے انعقاد پر تعین کردہ پرائیز مانیٹرنگ کمیٹی کے اراکین کو کڑی نظر ثانی کی ہدایت دی۔ اشیائے ضروریہ کی طئے کردہ قیمت سے زائد قیمت میں فروخت پر سخت کاروائی کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال، مونسپل کمشنر کرانتی ، ڈی ڈی محکمہ سمکیات قدیر احمد ، ضلع زرعی عہدیدار سریدھر ، ڈی ڈی مارکٹنگ پدماوتی ، ضلع کوآپریٹیو عہدیدار منوج کمار و دیگر نے شرکت کی۔