جنگاؤں میں اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر نکھیلا کا خطاب
جنگاؤں۔/25 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر جنگاؤں مسز نکھیلا نے کلکٹر کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس کی جس میں اعلیٰ عہدیداران شریک تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جان لیوا مرض کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کٹھن اقدامات کررہی ہے۔ صلع جنگاؤں کے تمام منڈلس اور شہروں میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سرکاری عملہ کام کررہا ہے۔ صاف صفائی کا خاص خال کیا جارہاہے۔ حکومت کی جانب سے 31ڈاؤن ہے ۔ کوئی بھی گھر سے باہر غیر ضروری نہ نکلیں شدید ضرورت ہو تو باہر آئیں۔ ضلع کے تمام اعلیٰ عہدیداروں کو کہا کہ آپ لوگ بہتر سے بہتر انتظامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو لاک ڈاؤن ہے کوئی بھی گھر سے باہر غیرضروری نہ نکلیں ۔ شدید ضرورت ہو تو باہر آئیں۔ ضلع کے تمام اعلیٰ عہدیداروںسے کہا کہ آپ لوگ بہتر سے بہتر انتظامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو لاک ڈاون کے موقع پر اشیائے ضروریہ کی قلت سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔کلکٹر آفس جنگاؤں پر بھی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ جنگاؤں ضلع میں دوسرے ممالک سے جملہ 50افرادآئے ہیں ان کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کا میڈیکل چیک کیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع میں جملہ 384 ٹیم تشکیل دے کر کورونا وائرس کی روک تھام اور نشاندہی کیلئے یہ لوگ کام کررہے ہیں۔ جو لوگ باہر ممالک سے آئے ہیں وہ لوگ حکومت کی خلاف ورزی کریں گے تو ان کا پاسپورٹ ضبط کیا جائے گا۔ ڈی سی پی جنگاؤں ضلع سرینواس ریڈی نے کہا کہ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ جہاں تک ہوسکے عوام گھروں پر ہی رہنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر آر ڈی او جنگاؤں مدھوموہن ، ڈی ایم اینڈ ایچ او مہیندر، اسٹیشن گھن پور آر ڈی او رمیش، میونسپل کمشنر جنگاؤں رویندر، ڈی آر ڈی او رام ریڈی، ڈی پی او وینکٹیشور راؤ کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔