اشیائے ضروریہ کے حمل و نقل میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے

   

کریم نگر میں متعلقہ عہدیداروں کو ضلع کلکٹر کی ہدایت ۔ قیمتوں پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ

کریم نگر ۔لاک ڈاؤن کے اوقات میں ضلع میں اشیائے ضروریہ کے سواریوں کو بغیر کسی دشواری کے حمل و نقل کے لئے انتظامات کئے جائیں ،ضلع کلکٹر کریم نگر کے ششانکا نے متعلقہ عہدیداران کوہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے کیمپ آفس سے اشیائے ضروریہ کے حمل و نقل ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو کے متعلقہ امور پر عہدیداران کے ہمراہ ٹیلی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لا یا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاؤن کے اوقات میں متعدد مقامات سے اشیائے ضروریہ ، سبزی ، کھاد کی ضلع کو درآمد کے سواریوں کو پاس جاری کئے جائیں۔ اشیائے ضروریہ کے حمل و نقل میں رکاوٹ پر قیمتوں میں اضافہ کے امکانات ہونگے۔ ہول سیل مارکٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پر قابو پانے تعین کردہ عہدیداران کو دکانات کی تنقیح کی ہدایت دی۔ لاک ڈاؤن کے اوقات میں ان سواریوں کے آمد ورفت پر مداخلت نہ ہو اسکے متعلقہ مناسب انتظامات کی ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنر کو ہدایت دی۔ عوام کو حسب ضرورت سبزی ، پھل کی مارکٹ میں دستیابی ، قیمتوں پر قابو پانے روزانہ مارکٹ کی تنقیح کی ڈی ڈی محکمہ باغبانی کو ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں اضافہ پر سخت اقدامات کی عہدیداران کو ہدایت دی۔ خریف سیزن کے لئے حسب ضرورت کھاد تخم کی سربراہی کے لئے متعلقہ سواری مالکان کو پاس جاری کرنے کی ضلع زرعی عہدیدار کوہدایت دی۔ اس ٹیلی کانفرنس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، ڈی ڈی محکمہ باغبانی سرینواس ، ضلع زرعی عہدیدار سریدھر ، ضلع مارکٹنگ عہدیدار پدماوتی ، ضلع سیول سپلائی عہدیدار سریش ریڈی ، ڈی ایم سیول سپلائی سریکانٹ ریڈی ، ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنر چندراشیکھر گاؤڈ ڈرگ انسپکٹر کرن کمار ڈپٹی لیبر کمشنر رمیش ، ضلع عہدیدار برائے افزائش مویشی ڈاکٹر نریندر ، کریم نگر حضورآباد ، آر ڈی او آنند کمار ، رویندر ریڈی و دیگر نے شرکت کی۔