اصلاحات ، بدلاؤ اور کارکردگی وزارت اقلیتی اُمور کا اصول

,

   

سال 2018ء میں وزارت نے حکومت کے ترقیاتی پروگراموں پر کامیابی سے عمل کیا :نقوی
نئی دہلی ۔ یکم جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت اقلیتی اُمور نے امتیاز کے بغیر ترقی اور خوشامدی کے بغیر بااختیار بنانے کے حکومتی اصول پر سال 2018ء میں کامیابی سے عمل کیا ہے ، مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے یہ بات کہی اور دعویٰ کیا کہ اقلیتوں میں اعتماد کا احساس پیدا کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال وزارت کیلئے خاص رہا کیونکہ سالانہ حج پہلی مرتبہ تاریخی ثابت ہوا جس میں خواتین نے محرم کے بغیر فریضہ حج ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی پہلی مرتبہ ہے کہ حج سبسیڈی کے بغیر اور نئی حج پالیسی کے تحت ادا کیا گیا ۔ نقوی نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزارت اقلیتی اُمور کو حالیہ عرصہ تک جزوقتی وزارت مانا جاتا تھا لیکن اگر آپ گزرے سال پر نظر ڈالیں تو یہ وزارت اصلاحات ، بدلاؤ اور کارکردگی کے اصول پر عمل پیرا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات ، تبدیلی اور پرفارمنس کے ذریعہ عزت و وقار کے ساتھ ترقی اور چاپلوسی کے بغیر بااختیار بنانے کی پالیسی پر کامیابی سے عملدرآمد کیا گیا ہے ۔ اپنی وزارت کے شروع کردہ ترقیاتی اسکیمات کے تعلق سے بات کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ قبل ازیں پردھان منتری جن وکاس پروگرام کے تحت صرف 90 اضلاع کا احاطہ کیا گیا تھا لیکن اب 308 اضلاع اس کے تحت لائے گئے ہیں ۔ ہم نے اسٹوڈنٹس کی ریکارڈ تعداد کو اسکالرشپس بھی دیئے ہیں ۔

ان میں سے 60فیصد اسٹوڈنٹس لڑکیاں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے بڑے پیمانہ پر ایک مہم بھی چلائی جس نے لڑکیوں میں اسکول چھوڑ دینے کی تعداد کو 70فیصد سے گھٹاکر تقریباً 40فیصد کردیا ہے ، جو تعلیمی سطح پر بااختیار بنانے کے سبب ممکن ہوا ہے ۔ جہاں تک حج کا معاملہ ہے اس سال تاریخی حج ہوا ہے اور سبسیڈی برخاست کردینے کے باوجود سفر حج کے اخراجات کو حد سے زیادہ بڑھنے نہیں دیا ۔ 2019ء میں سفر حج کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ عازمین حج کو اب حالیہ تبدیلی کے بعد فضائی کرایہ پر صرف پانچ فیصد جی ایس ٹی ادا کرنا پڑے گا ۔ اس اقدام کے سبب زائد از 112کروڑ روپئے کی بچت ہوگی ۔ خواتین کو محرم کے بغیر حج ادا کرنے کی اجازت دینے اور قبل ازیں رائج امتناع کو برخاست کردینے کے فیصلہ سے کئی خواتین کو فائدہ ہوا ہے اور یہ حکومت کی طرف سے بڑا اصلاحی اقدام ثابت ہوا ۔ اس سال زائد از 3000درخواستیں خواتین کی طرف سے آئیںجنہوں نے محرم کے بغیر حج کو جاناچاہااور ان تمام کو لاٹری سسٹم سے مستثنیٰ کیا جائے گا ۔ نقوی نے کہا کہ گذشتہ تین سال حج کوٹہ میں اضافہ کیا جاتا رہا جو وزیراعظم نریندر مودی اور حکومت کے سعودی عرب حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے وقف لیز کے قاعدے کے بارے میں الجھن اور تضاد کو ختم کرنے کے اقدامات بھی کئے ہیں کیونکہ اس کا غلط استعمال کیا جارہا تھا ۔ نیا وقف قاعدہ بنانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ اس کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے اور عنقریب اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔

In dem fortbildungsprogramm werden grundlagen des lehrens und lernens von deutsch als zweitsprache vermittelt und in den berufspraktischen kontext gestellt, beispielsweise die vermittlung von https://ghostwritinghilfe.com/ aussprache, wortschatz, grammatik oder schreiben.