جڑچرلہ میں جلسہ تقسیم اسناد و انعامات، مولانا سید عزیز اللہ قادری کا خطاب
جڑچرلہ : مدرسہ مدینۃ العلوم احاطہ مکہ مسجد واقع اسٹیشن روڈ جڑچرلہ پر بروز ہفتہ 6 مارچ بعد نماز عشاء سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و ترغیبی انعامات کا مدینۃ العلوم شعبہ عربیہ و تجوید القرآن ملحقہ جامعہ نظامیہ بادے پلی میں اصلاح معاشرہ کے عنوان پر ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی سرپرستی جناب عبداللہ بن محمد خلیدی نے کی اور اس جلسہ کی نگرانی شیخ عبدالمناف نے کی۔ میزبان مقررین میں سید جعفر علی و حضرت مولانا علیم الدین نے شرکت کی۔ جلسہ کا آغاز اُمِّ ہانیہ کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ محمد خواجہ بابا نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ نکہت آفرین نے نعت شریف پیش کی۔ بعدازاں تقسیم اسناد و ترغیبی انعامات کا کی تقسیم عمل میں آئی جس کی صدارت مولانا محمد ظہیرالدین نقشبندی امام و خطیب مکہ مسجد کامل الفقہ جامعہ نظامیہ و صدر مدینۃ العلوم مدرسہ ہذا نے ترغیبی انعامات تقسیم کرتے ہوئے مولانا عزیز اللہ قادری مہمان مقرر کے دست مبارک سے انعام یافتہ علمی مذاکرہ میں شعبہ تجوید القرآن اور علمی دینی علوم میں درجہ دوم، درجہ سوم میں کامیاب طلبہ میں سلور میڈل مولانا عزیز اللہ قادری کے دست مبارک سے انعامات تقسیم عمل میں آئی۔ بعدازاں میزبان مقرر نے خطاب کیا اور اس کے بعد مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ و طالبات کو تعلیمی دینی علوم سے مستفید ہونے کیلئے جستجو و محنت کے ساتھ دینی علوم حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ بعدازاں مہمانوں نے مدرسہ کمیٹی ارکان و اردو صحافیوں کے علاوہ مہمان مقررین کی شالپوشی و گلپوشی کی گئی۔ جلسہ کی نظامت محمد عدنان حضرمی نقشبندی نے انجام دی۔ جلسہ کے اختتام پر سلام کا ندرانہ پیش کیا گیا۔ مہمان مقرر کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔
آر ٹی سی میدک ڈائیل یور ڈی ایم پروگرام
میدک : میدک آر ٹی سی ڈپو کے جنرل منیجر پرانیت کے مطابق 8 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تا 4 بجے شام ڈائیل یور ڈی ایم پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں شہریوں کی جانب سے بس ڈپو میدک کی حالت زار، بسوں کی خستہ حالی، حیدرآباد سے میدک کے لئے رات 11 بجے بس سرویس کے دوبارہ آغاز اور میدک سے چلائی جانے والی بس روٹس کے نام اردو میں تحریر کرنے کی اپیل کی جاسکتی ہے۔ عوام کو چاہئے کہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے فون نمبر 9959226268 ڈائیل کریں۔
