کراچی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہندوستان سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔شعیب اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹوئنٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی مکمل توجہ نیوزی لینڈ کے میچ پر ہے جبکہ ہندوستان پر توجہ زیادہ نہیں ہے ۔شعیب اختر نے کہا کہ جو یہاں سے بھاگ کرگئے ہیں ہمارا اصل غصہ ان پرکیونکہ ہم انہیں ورلڈکپ میں نہیں چھوڑیں گے۔ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو نہیں بھاگنے دینا اب لیکن چھوڑنا ہندوستان کو بھی نہیں ہے۔یادر رہے کہ سیکورٹی وجوہات بتاکر نیوزی لینڈ نے پاکستان سے راہ فرار اختیار کی تھی۔