اضافی برقی بلز کے خلاف کانگریس کا 6 جولائی کو احتجاج

   

حیدرآباد۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے اعلان کیا کہ تلنگانہ میں برقی کے اضافی بلز کی اجرائی کے خلاف کانگریس پارٹی 6 جولائی کو احتجاج منظم کرے گی۔ پارٹی نے پہلے 3 جولائی کو احتجاج کا فیصلہ کیا تھا تاہم تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اتم کمار ریڈی کے مطابق کانگریس قائدین اور کارکن سیاہ بیاچس اور سیاہ پرچموں کے ساتھ ہر اسمبلی حلقہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس پر دھرنا منظم کریں گے۔اتم کمار ریڈی نے تمام ضلع کانگریس کمیٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ اس پروگرام کو منظم انداز میں انجام دیں ۔۔