حیدرآباد 16 مئی ( سیاست نیوز ) شہر میں گوشت زائد قیمت میں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں حکام نے مقدمات درج کرلیے ۔ پنجہ گٹہ پولیس حدود میں 4 دوکانات کے خلاف کارروائی کی گئی جہاں گوشت زائد قیمت میں فروخت کیا جا رہا تھا ۔ حکام کی جانب سے بار بار انتباہ اور قیمت مقرر کرنے کے باوجود عوام سے زائد قیمت وصول کی جارہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ پنجہ گٹہ چوراہے پر پنجہ گٹہ میٹ شاپ کے علاوہ مانا نگر میں لیٹسٹ میٹ شاپ ، جے سی ریڈی چکن سنٹر اور ماڈرن چکن سنٹر کے خلاف کارروائی کی گئی ۔