اضافی وکٹوں کے زوال نے نقصان پہنچایا: دھونی

   

نئی دہلی: 21 مئی (آئی اے این ایس)۔ رواں آئی پی ایل میں چنئی سوپرکنگز (سی ایس کے) کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں انہیں راجستھان رائلز (آرآر) کے خلاف چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اگرچہ سی ایس کے نے 8 وکٹوں پر187 رنز بنائے اور زیادہ تر وقت رن ریٹ 10 سے اوپر رہا، مگر کپتان ایم ایس دھونی نے بعد از میچ گفتگو میں کہا کہ ایک دو اضافی وکٹوں کا نقصان ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔دھونی نے کہا اگرآپ اسکور بورڈ پر رنزکو دیکھیں تو وہ بہت اچھے تھے، لیکن وکٹوں کا کالم بھی دیکھنا پڑتا ہے کیونکہ یہ نچلے اور درمیانی آرڈر پر دباؤ ڈالتا ہے اور خطرہ ہوتا ہے کہ ہم بیس اوورز نہ کھیل سکیں۔انہوں نے مزید کہابریوس کی اننگز بہت عمدہ تھی، وہ خطرہ مول لے رہا تھا اور رن ریٹ اچھا تھا، یہی وہ مرحلہ ہے جس میں ہمیں معمولی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ رن ریٹ تو ٹھیک تھا لیکن ہم نے جہاں کمی کی وہ ایک دو اضافی وکٹیں تھیں۔اگرچہ ڈیوڈ بریوس (42) اور آیوش ماترے (43) نے شاندار اسٹروک پلے کے ذریعے شائقین کو محظوظ کیا، لیکن سی ایس کے دو بار وکٹیں یکے بعد دیگرے گنوانے سے متاثر ہوئی۔ پاور پلے میں یْدھویر سنگھ چارک نے ایک ہی اوور میں ڈیوون کونوے اوراورویل پٹیل کو آؤٹ کیا، جبکہ آخر میں آکاش مدھوال نے رن ریٹ پر قابو پایا جس کے نتیجے میں آخری اوور میں دھونی اور شیوم دوبے پویلین لوٹ گئے۔