حیدرآباد 29 اگسٹ(سیاست نیوز) اضلاع اور شیر میں آئندہ ماہ کے اوائل موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات و خانگی ماہرین کی پیش قیاسی میں کہاگیا کہ 2تا 6 ستمبر تلنگانہ میں دوبارہ ہوا کے دباؤ میں کمی کے اثرات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ کہاگیا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے 2 ستمبر سے بیشتر اضلاع میں بارش ہوگی اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو کہ 6 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ حیدرآباد میں آج بھی شام کے وقت اچانک بارش ہوئی جو مختصر وقفہ کیلئے رہی لیکن رفتار تیز ہونے کے سبب کئی علاقوں میں بارش سے ٹریفک جام اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔ دونوں شہروں میں بارش کے متعلق کہا جا رہاہے کہ اس کے نتیجہ میں مطلع ابر آلود رہا اور درجہ حرار ت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ خانگی ماہرین کا کہناہے کہ جمعہ کی رات دیر گئے بھی دونوں شہروں کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں بارش مکمل ختم ہوچکی ہے لیکن گذشتہ 3یوم کی بارشوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کا عمل شروع کیا جاچکا ہے ۔ 3