اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک

   

4 تا 8 ستمبر ریاست میں شدید اور موسلادھار بارش کی پیش قیاسی ایلو ۔ ارینج الرٹس کی اجرائی
حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریاست بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ کئی آبپاشی پراجکٹس میں پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے ۔ جس سے پراجکٹس کے دروازے کھول کر پانی چھوڑا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ریاست میں 8 ستمبر تک مختلف اضلاع میں ہلکی و تیز بارش کی پیش قیاسی کرکے آرینج اور ایلو الرٹ جاری کیا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میںریاست میں سب سے زیادہ ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں 13 سنٹی میٹر بارش ہوئی ہے ۔ ضلع نلگنڈہ چنڈور میں 11 سنٹی میٹر سدی پیٹ کے ورنگل میں 10 سنٹی میٹر بارش ریکاڈ ہوئی ہے ۔ ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے کوٹالہ منڈل میں ایک بنڈی پر بجلی کرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بنڈی کا بیل بھی فوت ہوگیا ۔ مہلوکین کی 58 سالہ مانیا ، 35 سالہ پدما اور 22 سالہ شیوتیا کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آرینج الرٹ جاری کرکے 4 ستمبر کو اضلاع جئے شنکر بھوپال پلی ، ملگو ، کھمم ، ورنگل ،ہنمکنڈہ ، جنگاؤں ، یدادری بھونگیر میں زیادہ حد سے زیادہ بارش کا انتباہ دیا ہے ۔ اسکے علاوہ آرینج الرٹ جاری کرکے اضلاع عادل آباد ، کمرم بھیم آصف آباد ، منچریال ، نرمل ، نظام آباد ، جگتیال ، راجنا سرسلہ ، کریم نگر ، پداپلی ، بھدرادری ، کتہ گوڑم ، نلگنڈہ ، سدی پیٹ ، رنگاریڈی ، حیدرآباد، میڑچل ، ملکاجگری ، وقارآباد، سنگاریڈی ، میدک ، کاماریڈی ، محبوب نگر ، ناگرکرنول ، ونپرتی ، نارائن پیٹ ، جوگو لامبا گدوال میں زیادہ بارش ہونے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ N۔