اضلاع میں جشن آزادی تقاریب کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد

   

کڑپہ : جامعہ دارالعلوم رحمانیہ کڑپہ میں جشن یوم آزادی منایا گیا ۔ اس موقع پر ترنگا لہرایا گیا ۔ مہتمم جامعہ مولانا عبدالعہد نے تحریک آزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی میں مسلمانوں کی ایثار و قربانیاں ملک کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں ۔ انگریزوں نے جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کے سبب ہزاروں علماء کو پھانسی پر چڑھا دیا ۔ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے اہل وطن نے بھی جدوجہد میں حصہ لیا تاہم مسلمانوں کی قربانیاں ان کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں ۔ مولانا عبدالعہد نے کہا کہ آج کے حالات میں ملک میں تعصب کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے ۔ جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں کو فراموش کردیا گیا ہے ملک کی نئی تاریخ مرتب کی جارہی ہے ۔ جس میں مسلمانوں کی قربانیوں کو فراموش کردیا جارہا ہے ۔ ایسے حالات میںمسلمانوں کو متحد رہنے اور قرآن و حدیث پر سختی سے کاربند رہنے کی تلقین کی ۔
دیورکدرہ : مستقر حلقہ اسمبلی دیورکدرہ بی آر ایس دفتر پر آلہ وینکٹیشور ریڈی حلقہ اسمبلی دیورکدرہ نے جشن آزادی پر قومی ترنگا لہرایا اور سلامی لی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کریں ۔ اس موقع پر میناریٹی پریسیڈنٹ محمد قطب الدین مظہر الدین ، احمد بھائی ، محمد غوث بھائی ، نرسمہا ، مقامی سرپنچ ، ایم پی ٹی سی ممبران اور ان کے علاوہ وارڈ ممبران اور سیاسی و سماجی حضرات کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ میناریٹی اقامتی اسکول میں پرنسپل نے قومی جھنڈا لہرایا اور سلامی لی ۔ اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی جشن آزادی تقاریب منعقد کی گئی ۔
گلبرگہ : انڈئین انگلش میڈئیم اسکول ، بلند پرواز کالونی گلبرگہ میں یوم آزادی کے موقع پر قاضی عبداللہ صدیقی ، جناب ساجد علی رنجولوی ، نائب صدر ضلع کانگریس پرچار سمیتی گلبرگہ نے ترنگا لہراتے ہوئے سلامی دی ۔ اس تقریب میں اسکو کے طلبا اور مقامی افراد نے شرکت کی ۔ بعد ازاں طلبا نے تہذیبی پروگرام پیش کئے اور حب الوطنی کی موسیقی اور علامہ اقبال کے قومی ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہماراکے ساتھ رقص کا مظاہرہ کیا ۔ اس تقریب میں جناب عبدالقادر ، محمد مجاہد الدین ،حافظ تقی صاحب نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔
کریم نگر : جامعہ اسلامیہ ریکرتی کریم نگر میں یومِ آزادی تقریب کا شاندار انعقاد عمل میں آیا صدر جامعہ جناب محمد خیر الدین نے پرچم کشائی کی اس کے بعد ایک پروگرام منعقد ہوا پروگرام کا آغاز جامعہ کے طالب علم ابو سفیان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا طلبہ جامعہ نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا جس میں اردو تلگو انگریزی زبانوں میں طلبہ نے تقریریں قومی ترانے اور نظمیں پیش کیںاس موقع پر مولانا ظہیر احمد ندوی نے جنگ آزادی میں مسلمانوں اور خصوصاً علماء کرام کی قربانیوں کا تذکرہ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیاصدر جامعہ جناب محمد خیر الدین نے اپنے صدارتی خطاب میں آزادی کی اہمیت اور مجاہدین آزادی کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ حقیقت ہے کہ ملک کی جنگ آزادی میں اگر مسلمانوں نے حصہ نہ لیا ہوتا تو آج یہ ملک آزاد نہ ہوتا جنگ آزادی ملک کے تمام باشندوں نے مل کر لڑی ہے لیکن آج مسلم مجاہدین آزادی کو بالکل فراموش کر دیا گیا ہے ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں۔اس موقع پر معتمد جامعہ جناب منیر احمد خان صاحب خازن جامعہ سید افضل ناظم جامعہ مولانا یاسر احمد خان فلاحی اور تمام اساتذہ وطلبہ موجود تھے آخر میں شاندار تعلیمی مظاہرہ پیش کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
٭٭دفتر انجمن ترقی اردو شاخ کریم نگر پر یوم آزادی تقریب روایتی جوش خروش سے منائی گئی۔ سرور شاہ بیابانی صدر انجمن ترقی اردو کریم نگر نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انجمن ترقی اردو کریم نگر کے ذمہ داران عبدالصمد نواب جنرل سکریٹری انجمن ترقی اردو کریم نگر,حافظ احمد منقبت شاہ خان صدر قاضی و صدر جمعیتہ الحفاظ کریم نگر,حمیدالدین ،حافظ اشتیاق,سعادت صدیقی و دیگر موجود تھے۔
جگتیال : ریاستی وزیر بہبود کوپلا ایشور نے قلعہ کی فصیل پر پرچم کشائی انجام دی بعد ازاں ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا اور یس پی اے بھاسکر کے ہمراہ پولیس کی سلامی لی بعد ازاں انہوں نے اپنے خطاب میں تقریباًً ایک گھنٹہ ریاستی حکومت کے فلاحی و ترقیاتی اسکیمات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ریاستی وزیر کے ہاتھوں مختلف شعبوں میںنمایاں خدمات پیش کرنے وال ے سرکاری ملازمین اور جہدکاروں کو تہنیت اور ایواڈ سے نوازہ گیا۔
٭٭ جگتیال شہر میں یوم آزادی کا جشن خوشگوار موسم پر امن ماحول میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔صدر ملت اسلامیہ جگتیال عبدالباری نے مرکزی دفتر پر پرچم کشائی انجام دیے ابوالکلام یوتھ کی جانب سے محلہ پرانی پیٹ ابوالکلام چوراہے پر صدر مجاہد عادل نے پرچم کشای انجام دی ۔مدرسہ فیض القرآن پر حافظ سید ابرار شریف نے پرچم کشائی انجام دئے۔
٭٭جگتیال پریس کلب میں صبح ٹھیک 8 بجے صدر سی سرینواس نے پرچم کشائی انجام دی بعد ازاں ضلعی پریس کلب دھرور کیمپ میں ضلعی صدر چیٹی سرینواس نے پرچم کشائی انجام دئے ۔اس موقع پر پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے سینیر صحافی ٹی وی سوریم محمد عمران محمد عبدالمجاہد عادل صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن جگتیال پرادیپ عارف ظہیر اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر صحافیوں کے مسایل کی یکسوئی اور مکانات کے حصول کیلیے متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ظہیر آباد :مستقر ظہیر آباد اور اس کے قرب وجوار کے مواضعات میں یوم آزادی کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جونئیر و سینئیر سیول کورٹ کے احاطے میں سینئر سیول جج کے سوری کرشنا نے رسم پر چم کشائی انجام دی ۔ ریونیو ڈویڑنل آفیسر وینکا ریڈی نے آرڈی او اور میونسپلٹی دفتر میں ایس رویندر نے تحصیل دفتر میں ترنگا لہرایا۔ ظہیر آباد ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی وی رگھو نے پرچم کشائی انجام دی ۔ صدر نشین منڈل پرجا پریشد این گریدھر ریڈی نے ایم پی پی آفس پر ، بی آرایس آفس و ایم ایل اے کیمپ آفس پر رکن اسمبلی کو ننٹی مانک را ؤ نے ، کانگریس آفس سبھاش گنج پر کے۔ نر سملو نے ، سی پی آئی آفس پر نرسملو نے ، ظہیر آباد موٹر گوڈس ٹرانسپورٹ اسوسی ایشن پر محمد مجاہد ، اقلیتی اسکول الگول میں محمد جمیل الدین نے، منڈل ریسورس سنٹر میں ایم ای او بسواراج نے ، گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد پر پر نسپل ڈاکٹر اسلم فاروقی نے ، گورنمنٹ جونیئر کالج پر پرنسپل سمالتا نے ، دفتر جمعیت علماء و اسلامی درس گاہ حنفیہ للبنات میں مولانا مجیب قاسمی نے ، گورنمنٹ ہائی اسکول قصاب گلی میں ہیڈ ماسٹر محمد سراج الدین نے ، عوامی اسکول میں سیکریٹری عبدالجبار نے حرا فاؤنڈیشن اسکول میں ہیڈ ماسٹر مفتی عبدالصبور نے ، اسلامیہ ماڈل اسکول گڑھی میں ہیڈ مسٹریس صالحہ یاسمین نے ، فروٹ مارکٹ میں محمد یوسف نے ، اقرا ماڈل اسکول میں ہیڈ ماسٹر عبدالقیوم نے ، خدمت میاکس سوسائٹی میں محمد رفیع الدین نے ، حیات ہاسپٹل میں ڈا کٹر محمد علیم الدین نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع بی آر ایس ، کانگریس، بی جے پی اور دیگر تنظیموں کے قائدین نے اپنی شرکت درج کرائی –
جنگاؤں : 77 ویں یوم جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد اقلیتی اقامتی اسکول و کالج اسٹیشن گھنپور ضلع جنگاؤں میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر پرنسپل مادھوی لتا نے پروگرام میں شرکت کی اور تدریسی عملے اور غیر تدریسی عملے کے ہمراہ قومی پرچم کشائی انجام دی۔ پرنسپل مادھو ی لتا نے مختلف شعبہ جات میں بہتر کارکردگی انجام دینے والے اساتذہ کوتوسیفی اسنادات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اسکول وکالج کی طالبات نے کلچرل پروگرام پیش کیا اسکے علاوہ طالبات نے تحریری وتقریری پروگرام پیش کیا۔
ناگرکرنول :ناگرکرنول میں جشن یوم آزادی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر طلباء نے اپنے بیانات میں ملک کی جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو یاد کیا۔اس موقع پراسکول کے منتظمین نے یوم آزادی کے موقع پر تقاریر کیں۔بعد ازاں قومی پرچم کی نقاب کشائی کی گئی۔اس پروگرام میں منتظمین جناب عبداللہ خان، جناب سید رفیع الدین،جناب محمد یوسف ، جناب عبدالحلیم اور دیگر نے شرکت کی۔
آرمور : آرمور میں 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر رکن اسمبلی آرمور جیوں ریڈی نے آرمور میونسپل دفتر ، ایم ایل اے کیمپ دفتر اور امبیڈکر چوراہے کے علاوہ کلاک ٹاور کے پاس پرچم کشائی انجام دی۔ میونسپل دفتر پر یہ بات دیکھنے کو ملی کے میونسپل کمشنر پرتاب چوہان پرچم کشائی مکمل ہونے کے بعد تشریف لائے۔ حالانکہ وہ وقت سے پہلے تشریف لاکر انتظامات کا جائزہ لیا جانا چاہئے تھا۔ عوام و سیاسی قائدین کا کہنا ہے کے اس پرچم کشائی میں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کا آنا طے تھا . اسکے باوجود آرمور میونسپل کمشنر کی یہ لا پرواہی انکے فرائض میں کوتاہی کی ایک مثال ہے . اس طرح آرمور آر ڈی او دفتر ، اے سی پی دفتر ، تحصیلدار دفتر ، ایم پی ڈی او دفتر , ایم ای او دفتر ، پولیس اسٹیشن ، ایم وی آئی دفتر , دفتر جمعیت علماء￿ ارشد مدنی , محمود مدنی ، جماعت اسلامی سیوا بنک دفتر , اْردو گھر شادی خانہ سعیدآباد , ان دفاتر کے علاوہ ضلع پریشد ہائی و پرائمری اسکول اْردو میڈیم پرکٹ ، کریسنٹ اسکول ، کرشنا وینی ہائی اسکول آرمور کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں میں پرچم کشائی انجام دی گئی۔ اس موقع پر چیئر پرسن پنڈت ونیتا پون۔سمیر احمد , عثمان علی حضرمی , سعید حضرمی , مرکزی کمیٹی صدر آرمور محمد معین الدین وائس چیرمین شیخ منو , کونسلر محمد امتیاز حسین , نمائندہ کونسلرس عبدالرحمن , سید عتیق , سید فیاض سنجے سنگھ ببلو , ودیگر موجود تھے۔
گلبرگہ: جشن یوم آزادی کے موقع پر رحمانیہ لائیف انسٹیٹیوٹ (حج کمیٹی)نیا محلہ گلبرگہ میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی انجام دی گئی۔ اس موقع پر،ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین صدر انجمن ترقی اردو شاخ گلبرگہ،مولانا عبدالحمید باقوی و معارفی،مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکرٹری انڈین یونین مسلم لیگ علماء کرام اساتذہ اور عمایدین،و طلباء مدرسہ ہذا موجود رہے تمام مہمان مقررین نے ملک کی آزادی کیلئے کی گئی جدوجہد اتحاد اور قربانیوں کو یاد کیا اجلاس کا آغاز قرآت قرآن پاک سے ہوا اور سجاد حسین نے نظامت کی۔