اضلاع میں جشن یوم جمہوریہ تقاریب

   

اوٹکور : سب انسپکٹر پولیس اوٹکور مسٹر روی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی اور پولیس عملہ کی سلامی لی اور پولیس عملہ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے پولیس عملہ میں 3 پولیس والوںکو بیسٹ ایوارڈ سے نوازا ۔ اس کے بعد ملت اسلامیہ ہائی اسکول میں الحاج محمد منور احمد فاروقی ایڈوکیٹ نے پرچم کشائی اور سلامی لی ۔ پنچایت میں مقامی سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی اور پوسٹ آفس میں کورو پرتی تحصیلدار آفس پر جناب تروپتیا اور ایم پی ڈی او آفس پر اور ایس بی آئی اوٹکور گورنمنٹ لائبریری کوآپریٹیو سوسائٹی دفتر سرکاری دواخانہ اور مدرسہ فوقانیہ ( زکور )مدرسہ تحتانیہ اردو میڈیم جامع عائشہ سلفیہ تلنگانہ چوک اور ایم پی پی دفتر کے علاوہ دیگر مقامات پر قومی پرچم کشائی کی گئی ۔
بانسواڑہ ۔ بانسواڑہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر مولانا رضوان قاسمی کی سرپرستی اور حافظ محمد شکیل احمد کی صدارت میں ہومینٹی ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام 72 واں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہوئے ترنگا جھنڈا لہرایا گیا ۔ جس میں بانسواڑہ شہر کے علماء دین حفاظ مولانا بانی ،مولانا عثمان ، مولانا محبوب کے علاوہ بانسوارہ جامع مسجد صدر امتیاز احمد ، محمد بشیر ، محمد ریاض اور دوسرے موجود تھے ۔
ظہیرآباد ۔ جونئیر سیول جج سری دیوی نے احاطہ عدالت میں پرچم کشائی کی رسم انجام دی ۔ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے ایم ایل اے کیمپ آفس کے علاوہ پارٹی آفس پر قومی ترنگا لہرایا جبکہ آر ڈی او رمیش بابو نے ریونیو ڈیویژنل آفس پر ڈی ایس پی شنکر راجو نے پولیس اسٹیشن ظہیرآباد پر تحصیلدار ناگیشور راؤ نے تحصیل آفس پر میونسپل کمشنر ڈی سبھاش را ونے میونسپل آفس پر صدر ظہیرآباد منڈل پریشد گریدھر ریڈی نے پریشد آفس پر صدر کانگریس ظہیرآباد ٹاون کے نرسملو نے پارٹی آفس پر اور صدر تلنگانہ ریٹائرڈ ایمپلائیز اسوسی ایشن اننتیا نے اسوسی ایشن آفس پر قومی پرچم لہرایا ۔
مریال گوڑہ ۔ مریال گوڑہ میں یوم جمہوریہ کی تقاریب و پرچم کشائی دفتر آر ڈی او مریال گوڑہ میں آر ڈی او روہت سنگھ نے قومی پرچم لہرایا ۔ رکن اسمبلی مریال گوڑہ ، ایس بھاسکر راؤ ڈی ایس پی پولیس ایس آئیز کے علاوہ سیاسی قائدین و سماجی کارکنان موجود تھے ۔ اسی طرح ایم ایل اے کیمپ آفس میں رکن اسمبلی این بھاسکر راؤ نے قومی پرچم لہرایا صدر نشین بلدیہ ٹی بھارگو نے دفتر بلدیہ میں پرچم کشائی کی ۔ مریال گوڑہ ڈیویژن کے تمام سرکاری و خانگی اسکولس و دفاتر کے علاوہ تجارتی مراکز و مدارس دینیہ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ جشن یوم جمہوریہ مناتے ہوئے ترنگا لہرایا ۔
آتماکور ۔ آتماکور مستقر و منڈل امرچنتہ میں 72 ویں یوم جمہوریہ کا جشن بڑے اہتمام سے منایا گیا سب سے پہلے 7.30بجے پولیس اسٹیشن میں قومی پرچم ایس آئی متییا نے لہرایا، 7:35 بجے کو سرکل دفتر پر سی آئی سیتیا نے قومی پرچم لہرایا، 7.30بجے دفتر بلدیہ پر بلدیہ کمشنر بی این کے رامیش نے قومی پرچم لہرایا، 7.45بجے برانچ لائبریری پر شیخ محسن الدین نے قومی پرچم لہرایا، 8.00بجے ضلع پریشد ہائی اسکول پر جی ایچ ایم اننتا راملو نے قومی پرچم 8.10 بجے پرائمری اسکول میڈیم پر صدر مدرس محمد اقبال نے قومی پرچم لہرایا، 8.30بجے دفتر منڈل پریشد پر ایم پی ڈی اووینکٹش نے قومی پرچم لہرایا، 8.45بجے دفتر تحصیل پر تحصیلدار جے کے موہن نے قومی پرچم لہرایا، اس موقع پر عہداروں قائدین سماجی کارکن اور بلدیہ چئیرپرسن گائتری روی کمار، وائس چیرمین وجے بھاسکر ریڈی، ایم پی پی بنگارو سرینواس،وائس ایم پی پی کوٹیش،سابق ایم پی پی سریدھر گوڑ،کونسلروں چنییا ، اشوانی کمار، پوششی، مہشوری، ناگا لکشمی، منڈالا راما کرشنا، تبسم بیگم شیخ محسن الدین، کوآپشن ممبر ریاض علی، محمد بابو، اور عوام موجود تھے بعد اذاں مجاہدین آزادی کے پوسٹر اور مجسمہ پر پھول مالا پہنایا گیا۔
منچریال ۔ضلع منچریال میں 72 یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع کلکٹر منچریال کے ہاتھو ں میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ منچریال میں نمایاں خدمت انجام دینے والے جونیر اسسٹنٹ سے سینیر اسسٹنٹ پر ترقی حاصل کرتے ہوے جگتیال تبادلہ ہونے والے محمد قطب الدین فہیم کو بیسٹ آفیسر ایواڈ سے نوازہ گیا اس موقع پر جواینٹ کلکٹر آئی ترپتی اور ڈسٹرکٹ میڈیکل آفسر ڈاکٹر نیراجہ موجود تھے محمد قطب الدین کو ایورڈ حاصل ہونے پر محمد عبدالمجاہد عادل نمائندہ سیاست اسٹاف رپورٹر جگتیال اور مختلف گوشوں سے مبارکباد پیش کی گئی۔
جگتیال : ضلع جگتیال میں 72 ویں یوم جمہوریہ تقاریب جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جگتیال تاریخی قلع کی فصیل پر ٹھیک 9 بجے ضلع کلکٹر جی روی نے پرچم کشائی انجام دی بعد ازاں ضلع یس پی سندھو شرما کے ہمراہ پولس پریڈ کی بعد سلامی لی بعد ازاں انھوں نے نصف گھنٹہ اپنے خطاب میں ریاستی حکومت کے مختلف فلاحی اسکیمات سے تفصیلی رپورٹ پیش کی بعد ازاں اسکول کے طلبا و طالبات نے مختلف کلچرل پروگرام پیش کئے ۔
میدک ۔ ضلع میدک کے کلکٹریٹ گراؤنڈ پر جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشورلو نے یوم جمہوریہ کا پرچم لہرایا ۔ ان کے ہمراہ ایس پی میدک چندنا دپتی نے بھی پولیس پریڈ کی سلامی لی ۔ ٹاون کی اس مرکزی تقریب یوم جمہوریہ میں ڈی ایس پی میدک کرشنا مورتی ، آر ڈی او سائی رام ، صدرنشین ضلع پریشد محترمہ ہمالگا گوڑ ، چیرمین ضلع لائبریری چندراگوڑ کے علاوہ ضلع کے مختلف محکمہ جات کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔ دفتر آر ڈی او پر سائی رام نے پرچم کشائی کی ۔ کلکشن کلب پر سکریٹری صادق علی ، آر ٹی سی ڈپو پر منیجر شیخ ذاکر حسین نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر ڈپو میدک میں برسر خدمت ملازمین سید انور بیسٹ ٹیم ڈرائیور ، شریمتی پدماوتی بیسٹ ٹارگٹ کنڈکٹر ، مسٹر بالراج ٹی آئی ایم ایس بیسٹ میکانیک ، ودیا ساگر بیسٹ الیکٹریشن ، مسٹر اے سری راملو کو بیسٹ اٹنڈنس ایمپلائی اور ضیا خان کو بیسٹ شارمک قرار دیتے ہوئے توصیف نامے پیش کئے گئے ۔ دفتر بلدیہ پر کمشنر کے سری ہری دفتر ضلع پریشد پر چیرپرسن ہیمالتا ، دفتر ڈی ایس پی کرشنا موتی ، اسٹیشن ہاوز پر سرکل وینکٹا دفتر ٹی آر ایس پر صدر ایم گنگادھر ، دفتر کانگریس پر صدر ٹاون جی انجیلو گوڑ ، مدرسہ منہاج العلوم پر صدر مدرس مولانا برکات احمد ندوی ، درسہ مدینتہ العلوم پر ناظم مدرسہ جناب محمد جاوید علی حسامی نے قومی پرچم لہرایا ۔
بھینسہ ۔بھینسہ شہر اور اطراف واکناف میں 72 ویں یوم جمہوریہ تقریب کوویڈ احکامات کے مطابق منائی گئی اور شہر کے تمام دفاتر جنمیں زرعی مارکٹ کمیٹی دفترپر صدرنشین پی کرشنا، فاریسٹ دفتر پر ایف آراو راتھوڑ رمیش ،اقلیتی اقامتی اسکول پر پرنسپل الیاس احمد راحل ،بلدیہ دفتر پر کمشنر محمد عبدالقدیر ،گورنمنٹ ایریاہاسپٹل پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی ،ڈی ایس پی دفتر پر سب انسپکٹرس محمد غوث اور گنیش ، تحصیل دفتر پر تحصیلدار نرسیاء￿ ، آرڈی او دفتر پر آرڈی او ای راجو ،جونیر سیول کورٹ پر معزز جج جی ایشوریہ نے پرچم لہرایا اور محکمہ پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی علاوہ ازیں کانگریس دفتر پر ضلعی صدر پوار راماراؤ پٹیل ،ٹی آرایس دفتر پر ٹاؤن صدر فاروق احمد صدیقی ،بی جے پی دفتر پر ٹاؤن صدر بالاجی ستروے نے ترنگا لہرایایا اور دینی مدارس جنمیں دارالعلوم جامعہ عربیہ میں مولانا محمد عبدالرفیق ،مدرسہ معھدالابرار میں مفتی عبدالغنی قاسمی ،مدرسہ انفع المدارس میں مفتی شہباز نواز قاسمی ،صفا بیت المال دفتر پر صدر حافظ مْنیر کے علاوہ مولانا آزاد چوک ،ٹیپو سلطان چوک پر رکن بلدیہ فیض اللہ خان نے پرچم کشائی انجام دی جبکہ شہر کریسنٹ اردو ہائی اسکول پر صدر مدرس عبدالکریم نے ترنگا لہرایا دیگر سرکاری و خانگی اسکولوں مختلف چوکوں ،مچھلی مارکٹ ،مارکیٹ علاقہ کے علاوہ یونینوں کی جانب سے قومی ترنگا لہراتے ہوئے قومی ترانہ پڑھتے ہوئے ہندوستانی دستور پر عمل آوری کے علاوہ تحفظ کاعزم کیا گیا دارابجی کاٹن فیکٹری میں صنعتکار بی موہن راؤ پٹیل نے ترنگا لہرایا۔
٭٭٭