اضلاع میں 13 تا 16 ڈسمبر می سیوا سنٹرس کی خدمات معطل

   

نظام آباد ۔12۔ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کمشنر می سیوا حیدرآباد نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے اعلامیہ میں بتایا کہ اضلاع میں 3 دن تک می سیوا کی خدمات معطل رہے گی 13؍ڈسمبر کی شام 7 بجے سے 16؍ ڈسمبر تک ریاست گیر سطح کے می سیوا سنٹر کی خدمات معطل رہے گی ۔ بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے اور ڈاٹا بیس خصوصیت میں اضافہ کے ساتھ نئے ڈاٹا کی شمولیت عمل میں لائی جارہی ہے لہذا نظام آباد و دیگر اضلاع میں بھی می سیوا کی خدمات معطل رہے گی ۔ می سیوا ضلع ڈسٹرکٹ منیجر کارتیک نے اس خصوص میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ۔