محبوب نگر ۔ 9 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد تقی حسین صدر عیدگاہ کمیٹی، وقف رحمانیہ محبوب نگر نے صحافتی بیان میں بتایا کہ مسلمانان محبوب نگر کے اصرار پر نماز عید الفطر کے وقت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں امام جامع مسجد و جامع مسجد کمیٹی کے ذمہ داران سے بھی مشاورت کی گئی۔ عید گاہ وقف رحمانیہ محبوب نگر میں نماز عید الفطر ٹھیک 9 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا حافظ محمد اسمعیل امام جامع مسجد نماز عید کی امامت کریں گے۔ مرکزی جلوس صبح 8 بجے جامع مسجد سے برآمد ہوگا۔ مصلیان سے درخواست کی گئی ہے کہ باوضو مصلیٰ کے ساتھ 8:15 بجے صبح عید گاہ پہنچ جائیں تاکہ وقت پر نماز کی ادائیگی ممکن ہوسکے۔
٭٭ مسجد محمدی آمنہ ( گول مسجد ) محبوب نگر میں عیدالفطر کی نماز صبح 8:30 بجے ادا کی جائیگی ۔ مفتی عبداللہ حامد رشادی خطیب مسجد ہذا امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔
٭٭ مسجد المدینہ (المدینہ کالج آف ایجوکیشن) سالم نگر محبوب نگر میں نماز عید الفطر ٹھیک 8 بجے ادا کی جائے گی۔ حافظ محمد عبدالکلیم کوثری امام و خطیب نماز عید کی امامت کریں گے۔ عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔
٭٭ ڈاکٹر بشیر احمد صدر انتظامی کمیٹی مسجد صوفیہ کی اطلاع کے بموجب مسجد صوفیہ ڈسلیری محبوب نگر میں نماز عید الفطر 9:30 بجے صبح ادا کی جائے گی۔ حافظ محمد عبدالساجد امام و خطیب امامت کریں گے۔ عامۃ المسلمین سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔
٭٭ جامعہ اسلامیہ سراج العلوم محبوب نگر میں نماز عید الفطر ٹھیک 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ نماز عید سے قبل خصوصی خطاب بھی ہوگا۔ عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔
٭٭ مدینہ مسجد میں نماز عیدالفطر ٹھیک 8:30 بجے ادا کی جائیگی ۔ تقریر مفتی محمد عبدالقدیر مصباحی کی ہوگی ۔ حضرت سید مشتاق احمد نماز عیدالفطر کی امامت کریں گے ۔
٭٭ جامعہ اسلامیہ سراج العلوم محبوب نگر میں نماز عیدالفطر ٹھیک 7:30 بجے صبح ادا کی جائے گی ۔ مولانا امیراللہ خاں قاسمی نماز عید کی امامت کریں گے ۔ قبل نماز خطاب بھی ہوگا ۔
٭٭ مسجد منیر نیو ٹاؤن محبوب نگر میں نماز ِ عیدالفطر صبح 9:00 بجے ادا کی جائے گی ۔ مفتی محمد انس قاسمی صاحب امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔
عادل آباد : عادل آباد کے میدان عیدگاہ میں یکم شوال 1445 ھ کو عید الفطر کی نماز صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی جبکہ جامع مسجد میں صبح 8:30 بجے ہوگی۔ یہ بات جامع مسجد انتظامی کمیٹی صدر شیخ معز نے بتاتے ہوئے نمازیوں سے خواہش کی ہیکہ وہ میدان عیدگاہ میں نماز کی خاطر آتے وقت اپنا مصلیٰ ساتھ لائیں تاکہ ہرے اور لال رنگ کے کارپیٹ پر مصلیٰ بچھاکر نماز ادا کرسکیں۔
یلاریڈی : یلاریڈی قاضی محمد افضل حسین کی اطلاع کے مطابق یلاریڈی مستقر کے عیدگاہ پر نماز عید الفطر ٹھیک 10 بجے ادا کی جائے گی۔ قاری سید خلیل اللہ قادری فاضل جامعہ نظامیہ امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ مسجد عثمانیہ میں نماز عید الفطر صبح ٹھیک 10:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مفتی محمد معراج قادری رضوی امام و خطیب مسجد عثمانیہ امامت و خطابت کریں گے۔
پٹلم : تنظیم المساجد کمیٹی پٹلم کے صدر سید یادول کے بموجب مستقر پٹلم کی عیدگاہ پر عید الفطر کی نماز صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔ نو تعمیر جدید جامع مسجد کے پیش امام و خطیب مفتی شیخ جمشید اشاعتی عید الفطر کی نماز پڑھائیں گے اور خطبہ سماعت فرمائیں گے۔ شہریان پٹلم کے مصلیان اور اطراف و اکناف کے مضافات کے مصلیان ٹھیک 8:30 بجے صبح اپنے اپنے آبائی مقاموں سے عیدگاہ پر پہنچنے کی کوشش کریں۔ وقت کی پابندی کرنے کی پر خلوص اپیل کی جارہی ہے۔
میدک : میدک ٹاؤن کی عیدگاہوں اور مختلف مساجد میں نماز عید الفطر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ چنانچہ عیدگاہ نواب پیٹ پر حافظ سید خواجہ معز الدین امام و خطیب جامع مسجد نماز عید الفطر کی امامت فرمائیں گے اور خطبہ دیں گے۔ نماز ٹھیک 9 بجے ہوگی۔ عہدیدار انتظامی کمیٹی عیدگاہ محمد اعجاز الدین نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ نیو عیدگاہ گاندھی نگر پر محمد شمس الدین کے مطابق نماز عید الفطر کی امامت ناظم مدرسہ مدینۃ العلوم امام و خطیب مسجد اعظم پورہ مولانا محمد جاوید علی حسامی فرمائیں گے اور خطبہ دیں گے۔ نماز عید ٹھیک 10 بجے ادا کی جائے گی۔ صدر کمیٹی جامع مسجد محمد افضل کے مطابق جامع مسجد پر نماز عید الفطر حافظ سعادت حسین قادری امامت کریں گے۔ جماعت ٹھیک 9:30 بجے ہوگی۔ مسجد ولی شاہ کے معتمد ایم اے مجیب کے مطابق مولانا برکات احمد ندوی امامت فرمائیں گے۔ نماز عید الفطر ٹھیک 9 بجے ہوگی۔ مسجد قوت الاسلام پر نماز عید الفطر ٹھیک 9:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مفتی صابر علی قاسمی امامت فرمائیں گے۔ مسجد رحیم آباد پر حافظ سید شفیع اللہ حسینی امامت فرمائیں گے۔ نماز عید ٹھیک 10:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد عمر بن خطاب پر نماز عید ٹھیک 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ امامت حافظ شیخ ندیم فرمائیں گے۔ مسجد رحمانیہ حویلی گھن پور پر نماز عید الفطر ٹھیک 9:30 بجے ادا کی جائے گی۔ حافظ عبدالقدیر امامت فرمائیں گے۔
سداسیوپیٹ : صدر عید گاہ کمیٹی جناب اکبر حسین کی اطلاع کے بموجب برادرانِ ملت کواطلاع دی جاتی ہیکہ نماز عید الفطر شہر سداسیوپیٹ کی دونوں عیدگاہوں میں ادا کی جائے گی۔قدیم عید گاہ میں صبح 10 دس بجے اور جدید عیدگاہ میں 10:30 ساڑھے دس بجے نماز عید وقتِ مقررہ پر ادا کی جائے گی۔اور قدیم عیدگاہ میں مولانا رومی صاحب اور جدید عید گاہ میں مولانا حامد امامت کے فرائض انجام دیںنگے۔
پرگی : پرگی میں عید الفطر کے موقع عیدگاہ قدیم میں نماز عید 9 بجے ادا کی جائے گی۔ پرگی انتظامی کمیٹی نے یہ بات بتائی ہے۔
بیدر : معتمد عمومی انتظامی کمیٹی عیدگاہ (سنی) سید مبشر علی عرف لالو کے بموجب عیدگاہ بیدر میں نماز عید الفطر ٹھیک 10 بجے صبح ادا کی جائے گی۔ مفتی محمد عبدالجلیل قاسمی نماز کی امامت فرمائیں گے اور خطبہ دیں گے۔ بارش ہوتو جامع مسجد بیدر اور محلہ جات کی مساجد میں نماز عید ادا کریں۔
بسواکلیان : عید گاہ بسواکلیان میں نماز عید الفطر 9 بجے صبح ادا کی جائے گی۔ نماز سے قبل حافظ نصیر الدین کا خصوصی خطاب ہوگا۔ حافظ میر فرخندہ علی نماز عید الفطر کی امامت فرمائیں گے۔
ہمناآباد : صدر انتظامی کمیٹی عیدگاہ ہمنا آباد افسر میاں کے مطابق نماز عید الفطر ٹھیک 9:30 بجے عیدگاہ ہمنا آباد میں ادا ہوگی۔ اچانک بارش ہوتو اپنے اپنے محلے کی مساجد میں نماز ادا کریں اور اپنے ملی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
مکتھل : سی چاند پاشاہ صدر جامع مسجد مکتھل کے بموجب مکتھل عیدگاہ پر نماز عید الفطر ٹھیک 9 بجے ادا کی جائے گی۔ خطیب عیدین مولانا حافظ عبد القوی خطیب الحسامی نماز پڑھائیں گے اور خطبہ دیں گے جبکہ نماز سے قبل مولانا کا خطاب بھی ہوگا اس کے علاوہ جامع مسجد میں بھی نماز عید الفطر 9:30 بجے پڑھی جائے گی۔
ظہیر آباد: صدر عیدگاہ کمیٹی ظہیر آباد محمد عبدالماجد اور نائب صدر محمد عنایت علی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ عید گاہ ظہیرآباد میں نماز عیدالفطر 11 اپریل کو ٹھیک 30 : 8 بجے صبح بلا کسی تاخیر کے ادا کی جائے گی۔ اس خصوص میں مسلمانان ظہیر آباد سے وقت مقررہ پر حاضر ہو کر نماز عید الفطر ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
بچکنڈہ : بچکنڈہ میں قدیم عیدگاہ پر عید کی نماز 9 بجے صبح ہوگی۔ مولانا محمد رضوان القاسمی عید کی نماز پڑھائیں گے۔ جدید عید گاہ پر عید الفطر کی نماز ٹھیک 9:30 بجے ہوگی۔ مولوی انور رضوی عید کی نماز پڑھائیں گے۔ مدینہ مسجد میں عید الفطر کی نماز ٹھیک 9 بجے ہوگی۔ مولانا عبد العلیم فاروقی عید الفطر کی نماز پڑھائیں گے۔
نارائن کھیڑ : نارائن کھیڑ عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز 8:30 بجے ادا کی جائے گی ، حافظ عبدالحی نماز عیدالفطر کی امامت فرمائیں گے ، خواتین کو عیدگاہ تک لیکر جانے کیلئے گاڑیوں کا بیت المال کی جانب سے انتظام کیا گیا ہے ۔ جامع مسجد اور مسجد ہاشمی سے اجتماعی طورپر صبح 8 بجے روانہ ہوں گے ۔
٭٭ مسجد حضرت سید بایزید حیدری شہیدؒ نارائن کھیڑ میں نماز عیدالفطر صبح 9 بجے ادا کی جائے گی ۔ اس بات کی اطلاع درگاہ مسجد کمیٹی کے ذمہ دار محمد دلدار بابو خان نے دی ۔
سرپور ٹاؤن: سرپور ٹاؤن کے سماجی کارکن وہ مسلم نوجوان قائد محمد عفت حسین کی اطلاع کے مطابق سرپور ٹاؤن کے جدید عید گاہ میں نماز عید الفطر 8:30 بجے ہوگی، اور قدیم عید گاہ میں نماز عید الفطر صبح 8 بجے ہوگی ۔
سدی پیٹ : مسجد النصیر محلہ نصیر نگر سدی پیٹ میں صبح 7:15 کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائیگی۔ شہری جمعیت اہلحدیث سدی پیٹ کی جانب سے صبح 7:30 بجے پٹیل گارڈن میں ادا کی جائیگی، جمعیت کے مطابق خواتین کے لئے پردہ کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے۔ مسجد محبوب النساء چھروادان میں نماز عید 7:30 کو ادا کی جائیگی۔ متولی درگاہ حضرت کریم اللہ شاہ قادری جناب فضل اللہ کے مطابق عید کی نماز درگاہ شریف میں 8:30 کو ادا کی جائیگی۔ مسجد رحیمیہ ساجد پورہ میں صبح 9 بجے نماز ادا کی جائیگی۔ تنظیم المساجد سدی پیٹ کے زیر اہتمام سدی پیٹ عیدگاہ میدان پر حافظ امجد صاحب امام مسجد بلال نماز عید الفطر صبح 9:30 کو پڑھائنگے، جبکہ جامع مسجد میں حافظ عبد العتیق صاحب نائب امام جامع مسجد 10 بجے نماز عیدین پڑھانے کی سعادت حاصل کرینگے۔مسجد رضا ناصر پورہ میں 10 بجے نماز ادا کی جائیگی۔ آستانہ نائبی مرشد گڈہ کے زیر اہتمام مسجد الہی میں عید کی نماز 10:15کو ادا کی جائیگی۔
شادنگر: حافظ منصور علی خان صدر جامع مسجد غیث سالم باد عام کی اطلاع کے بموجب جامع مسجد غیث سالم بادعام اولڈ این ایچ 7 روڈ فرخ نگر شادنگر میں نماز عید الفطر ٹھیک 8:45 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا حافظ و قاری محمد عبدالرحمن نائب امام مسجد ہذا امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ انتظامی کمیٹی مسجد ہذا نے عامتہ المسلمین سے خواہش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مقررہ وقت پر حاضر ہو کر نماز عید الفطر ادا کریں ۔
٭٭ جناب قاضی سید مقتدر علی صدر قاضی شادنگر و متولی عید گاہ کی اطلاع کے بموجب عید گاہ فرخنگر (شادنگر) میں نماز عید الفطر ٹھیک 9:30 بجے ادا کی جائے گی۔ نماز عید الفطر کی امامت و خطابت کے فرائض مولانا حافظ سید افتخار علی انور انجام دیں گے۔ نماز عید الفطر کی ادائیگی سے قبل قاضی سید مقتدر علی صدر قاضی شادنگر اور مولانا حافظ و قاری سید منور علی امام و خطیب مسجد حبیبیہ شادنگر فضائل نماز عید الفطر پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔
نظام آباد: عبدالرحمن بازرارہ صدرقدیم و جدید عیدگاہ کمیٹی نظام آباد کی اطلاع کے مطابق نماز عیدالفطر قدیم عیدگاہ بودھن روڈ پر ٹھیک 8بجے اور جدید عیدگاہ قلعہ پر ٹھیک 8:30بجے ادا کی جائے گی۔ انہوں نے نماز عید کیلئے آنے والے تمام احباب سے گذارش کی ہے کہ وہ موسم گرما کی شدت کے پیش نظر وقت کی پابندی کریں۔ گھر سے وضو بناکر تشریف لائیں اور اپنے ساتھ جائے نماز اور2لیٹرپینے کے پانی کی ایک بوتل بھی ساتھ رکھیں۔ عیدگاہ میں شامیانوں کی تنصیب کے علاوہ پینے کے پانی کیلئے جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کے کولرس، پانی کے پاکٹس اور بیارلس بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ عیدگاہوں میں مناسب تعداد میں پانی کے ٹینکرس بھی لگائے جارہے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7893401088پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔اسی طرح عیدگاہ اہلحدیث ( دھرم پوری ہلز ) میں 6:30 بجے ، عیدگاہ مدینہ( دھرم پوری ہلز) میں 9 بجے ، عیدگاہ ڈیری فارم میں 9 بجے ، عیدگاہ جبل آرٹی او آفس نظام آباد میں 10 بجے ادا کی جائے گی ۔
کاماریڈی : عیدگاہ کمیٹی کاماریڈی کی اطلاع کے بموجب یکم ؍ شوال بروز جمعرات عیدالفطر کے روز قدیم عیدگاہ پر نماز عیدالفطر ٹھیک 10 بجے ، عیدگاہ جدید حضرت نرنجن شاہ ولی اللہ ؒ پر 9:30 بجے ، عیدگاہ دیون پلی میں نماز عیدالفطر 9:15 بجے اد اکی جائے گی ۔ عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے عیدالفطر کے انتظامات جوش و خروش کے ساتھ انجام دئیے جارہے ہیں ۔
گجویل : گجویل میں توپران روڈ لب سڑک پر نوتعمیرشدہ جدید عیدگاہ میں نماز عیدالفطر 10 بجے ادا کی جائیگی ۔ مولانا کمیل اشرف مصباحی امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔
جگتیال : جگتیال شہر میں عیدالفطر کی نماز قدیم عیدگاہ رحمت پورہ میں صبح ٹھیک 8 بجے نماز ادا کی جائیگی امام و خطیب جامع مسجد مفتی نوشاد اویس نماز عید پڑھا ئیں گے جبکہ قلعہ عیدگاہ پر ٹھیک 8:30 بجے حافظ سید ابرار شریف مام و خطیب مسجد پرانی پیٹھ پڑھائیں گے جبکہ جامع مسجد میں صبح ٹھیک 9 بجے مفتی خلیل الدین الحسنی امام خطیب مسجد نور عید کی نماز پڑھائیں گے ۔ صدر ملت اسلامیہ عبدالباری نے بیت المال کے استحکامِ اور قدیم عیدگاہ کیلئے راستے کی جگہ کی خریدی کیلئے مالی امداد کی اپیل کی۔
چٹگوپہ: عیدگاہ مشتری ضلع بیدر تعلقہ چٹگوپہ میں نماز عیدالفطر پیش امام جناب محمد سلیمان خطیب ٹھیک 9:30 بجے نماز عیدالفطر ادا کریں گے ۔