اضلاع کے مختلف مقامات پر ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراج عقیدت

   

ظہیرآباد ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل ائے کیمپ آفس میں رکن اسمبلی کے مانک راو نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا رکن اسمبلی کے مانک راو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا ہے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ تجربہ کار ملنساز قومی یکجہتی کو فروغ دینے والی شخصیت تھے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ اس موقع پر ڈی سی ایم ایس چرمین شیوا کمار نامہ کرن سابق کونسلر بلدیہ علی علیم بی آریس قائد بنڈی موہن جی وجئے کمار ویگر موجود تھے۔