استنبول : اطالوی اور برطانوی وزرائے دفاع نے ترکی کے شہر استنبول میں تْرک ہم منصب خلوصی آکار سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق استنبول میں سہ فریقی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس سے قبل خلوصی آکار نے اپنے اطالوی اور برطانوی ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقات کی۔ وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں وزرائے دفاع نے اجلاس کے دوران یوکرین کی تازہ صورت حال اور اس کے نتیجے میں دنیا بھرمیں پھیلنے والے معاشی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔