اطالوی جزیرہ میں کشتی الٹنے سے 41 تارکین وطن ہلاک

   

روم : اطالوی جزیرہ Lampedusa کے کھلے سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 41 تارکین وطن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اطالوی خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے کے مطابق تیونس کے شہر صفاکس سے غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی لامپیڈوسا جزیرے کے قریب الٹ گئی۔اس واقعے میں جہاں 41 تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، کوسٹ گارڈ کی ٹیمیں 4 تارکین وطن کو بچانے میں کامیاب ہوئیں۔