روم : امدادی بحری جہاز اوشن وائیکنگ نے مزید122 مہاجرین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا ہے اور انہیں اطالوی جزیرے سِسلی تک پہنچا دیا گیا ہے۔ ان مہاجرین میں کئی نابالغ بچے بھی شامل ہیں، جنہیں کورونا ٹیسٹ کے بعد اطالوی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس امدادی بحری جہاز کا عملہ گزشتہ چند دنوں میں درجنوں مہاجرین کو لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے سے بچا چکا ہے۔ ان میں سے کئی مہاجرین کو خراب صحت کی وجہ سے پہلے ہی اطالوی ہسپتالوں میں پہنچایا جا چکا ہے۔