حیدرآباد ۔4۔ڈسمبر (سیاست نیوز) رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کے گرین چیلنج کو قبول کرتے ہوئے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر و سابق کرکٹر محمد اظہرالدین نے آج شجر کاری پروگرام میں حصہ لیا ۔ انہوں نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے اپل اسٹیڈیم میں پودا لگایا۔ سنتوش کمار ایم پی کے گرین چیلنج کی تائید میں کئی شخصیتیں شجرکاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ ، بی سی سی آئی کے صدر گنگولی ، سابق کپتان کپل دیو کو اظہرالدین نے گرین چیلنج دیا ہے۔ اس موقع پر (TUFIDC) کے صدرنشین وی کمار اور رکن اسمبلی اپل بی سبھاش ریڈی نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا ۔ رکن پارلیمنٹ بی لنگیا یادو ، فلم اسٹار وینکٹیش اور شوبھا رانی کو گرین چیلنج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نئی دہلی میں بھی کئی اہم شخصیتوں نے گرین چیلنج کے تحت شجرکاری میں حصہ لیا ۔