اظہرالدین کے سیاسی مستقبل سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں

   

حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر محمد اظہرالدین کی کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کے بعد ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ ٹی آر ایس انھیں راجیہ سبھا بھیجے گی یا قانون ساز کونسل کا رکن بنائے گی اور ان سے کہا جائے گا کہ وہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں ٹی آر ایس کو مستحکم کرنے کی ذمہ داری سنبھالیں۔ اظہرالدین نے مستقبل کے سیاسی عزائم کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا اور کہاکہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن اسپورٹس کی جگہ وہ صرف اسپورٹس کی بات کریں گے اور کوئی سیاسی بات نہیں کریں گے۔