اورنگ آباد ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق انڈین کرکٹ کیپٹن محمد اظہرالدین کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس غلط فہمی میں درج کیا گیا ۔ اورنگ آباد پولیس نے آج کہاکہ اس ضمن میں عدالت میں سی سمری رپورٹ داخل کی جارہی ہے ۔ ایسی رپورٹ پولیس تب داخل کرتی ہے جب کیس غلط باتوں پر مبنی پایا جائے۔