حیدرآباد۔ 9 نومبر (سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین کل 10 نومبر کو 11 بجے دن سکریٹریٹ میں اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ریاستی کابینہ میں وزیر کے طور پر 31 اکتوبر کو محمد اظہر الدین کو گورنر جشنودیو ورما نے راج بھون میں حلف دلایا تھا۔ اظہر الدین کو اقلیتی بہبود اور پبلک انٹرپرائزس کے قلمدان الاٹ کئے گئے۔ سکریٹریٹ کی پہلی منزل پر روم نمبر 21 الاٹ کرکے اظہر الدین کا چیمبر تیار کیا گیا ہے۔ ریاستی وزراء اور عہدیداروں کی موجودگی میں اظہر الدین نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ سکریٹریٹ میں جائزہ حاصل کرکے اظہر الدین نے اقلیتی بہبود کی اسکیمات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 1