حیدرآباد۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کو حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا۔ چہارشنبہ کی شام اپیکس کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اظہر الدین کو عہدہ سے برخواست کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ کونسل نے اظہر الدین کے خلاف مقدمات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ۔ اظہر الدین کی ممبر شپ کو بھی معطل کردیا گیا۔ اظہر الدین کو 27 ستمبر 2019 کو حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔