اظہر الدین کے جوبلی ہلز حلقہ میں دورہ سے سابق ایم ایل اے وشنووردھن ریڈی ناراض

   

حیدرآباد ۔ 13 اگست (سیاست نیوز) کانگریس قائدین میں تلنگانہ اسمبلی چناؤ میں مقابلہ کے لئے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کی دوڑ شروع ہوچکی ہے اور آپسی اختلافات سامنے آنے لگے ہیں۔ محمد اظہر الدین کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں دورہ اور عوام سے رابطہ پر پی وشنو وردھن ریڈی بوکھلا گئے ہیں اور اظہر الدین کے دورہ سے ناراض ہیں۔ وشنو وردھن ریڈی سابق میں جوبلی ہلز کے ایم ایل اے رہے ہیں وہ دوبارہ اس حلقہ سے چناؤ لڑنا چاہتے ہیں۔ ان کے حامی اظہر الدین کے جوبلی ہلز میں دورہ پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اظہر الدین کو صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی پشت پناہی حاصل ہے۔