حیدرآباد : کانگریس پارٹی عنقریب فیصلہ کرے گی کہ حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے تلنگانہ ورکنگ پریسیڈنٹ وسابق کرکٹر اظہر الدین کو امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتارے گی۔دوسری جانب سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو بھی اسی حلقہ سے امیدورا بنائے جانے کی بھی امکانات ہیں ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دو تا تین امید واروں کی فہرست پارٹی کے اعلی افسران کے پاس ہے ۔
کانگریس ابھی اس بارے میں بغور جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لے سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ اظہر الدین کا سکندرآباد حلقہ میں زبر دست مقبولیت حاصل ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اظہرا لدین کا نام امیدوار کی حیثیت سے کانگریس صدر راہل گاندھی کو روانہ کردیاگیا ۔ اس سے قبل اظہر الدین نے اترپردیش کے مراد آباد سے انتخابات میں کانگریس کی ٹکٹ پر حصہ لیاتھا لیکن وہاں انہیں کامیابی نہیں ملی ۔