اظہر علی دوسرے ٹسٹ میں کامیابی کیلئے پرعزم

   

کراچی۔18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹسٹ کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ وکٹ کو مدنظر رکھ کرٹیم تشکیل دی ہے، کوشش ہے اچھی ٹیم گراؤنڈ میں اتاریں، دوسرے ٹسٹ کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائیں گے۔ ٹسٹ کپتان اظہرعلی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹسٹ میچ کھیلنے کیلیے پرجوش ہیں، کوشش ہو گی کراچی ٹسٹ میں بڑی اننگز کھیلوں۔ فواد عالم کئی سال بعد اسکواڈ میں شامل ہوا ہے، جب بھی فواد کی ضرورت ہوگی اسے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ کپتان نے کہا کہ صورتحال کو دیکھ کر ٹیم میدان میں اتاریں گے، کوشش ہو گی بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں، آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ سے ایک دلچسپی پیدا ہوئی ہے، امید ہے کراچی میں بھی شائقین کی بڑی
تعداد اسٹیڈیم میچ دیکھنے آئے گی۔

بلاٹر اور پلاٹینی کے خلاف مقدمہ
زیورخ ۔18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے دو سابق عہدیداروں کیخلاف 20 لاکھ ڈالر کی وصولی کیلئے مقدمہ دائرکردیا ہے۔ ان میں سابق صدر سیپ بلاٹر اور سابق نائب صدر اوریورپی فٹبال کے سابق سربراہ مائیکل پلاٹینی شامل ہیں۔ درخواست کے مطابق بلاٹر نے فروری 2011 میں پلاٹینی کو غیرقانونی طور پر یہ رقم دی تھی۔